پسنی میں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا، لاش ندی سے نکال لی گئی


پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی نوجوان ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، لاش کو نکال کر ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو ساکم نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ شادی کور میں پکنک منانے گیا، جہاں وہ ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا گیا ، جاں بحق نوجوان انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا۔