خضدار و جھالاوان میں تعلیمی پسماندگی پر آگاہی مہم چلائیں گے، بساک


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) کی جانب سے سکندر یونیورسٹی خضدار کی غیر فعالیت سمیت خضدار و جھالاوان میں تعلیمی پسماندگی کے حوالے سے خضدار میں انٹر ایکٹو سیشن و ایجوکیشنل واک کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ہم خضدار کے طلبا و طالبات سمیت تمام طبقہ فکر سے اپیل کرتے ہیں کہ تعلیمی پسماندگی کے حوالے سے اس آگاہی مہم میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ اپنے بنیادی تعلیمی حقوق کے لئے آواز بلند کریں۔ اس حوالے سے انٹر ایکٹو سیشن 4 جون 2024 صبح 11 بجے، بمقام پریس کلب خضدار۔ ایجوکیشنل واک، 6 جون 2024 صبح 11 بجے، آزادی چوک تا ڈی سی آفس خضدار کا اہتمام کیا گیا ہے۔