کوئٹہ شہر میں دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی سے شہری عذاب میں مبتلا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی ۔ جان محمد روڈ، کواری روڈ،زمان روڈ، فقیر محمد روڈ و گردونواح میں دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری۔ وقفے وقفے سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ 20 منٹ قبل بجلی بحال کرکے پھر بند کردی گئی۔ اہل علاقہ کو شدید گرمی میں عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔