کوئٹہ میں مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کیش سے خالی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دو جون بروز اتوار بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تمام بینکوں کے اے ٹی ایمز بند، یا کیش سے خالی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کوئٹہ جناح روڈ اور سریاب روڈ میں تمام بینکوں کے اے ٹی ایمز بند یا پھر اس میں کیش نہیں۔ دو جون کو تمام ملازمین تنخواہ نکلوانے کے لیے مختلف بینکوں کے چکر لگا رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے وہاں سے ان لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ سر فہرست بینکوں میں الحبیب بینک، یونائٹڈ بینک، فیصل بینک، مسلم کمرشل بینک، بقرا بینک و دیگر بہت سے بینک شامل ہیں۔ ان بینکوں کے منیجروں سے التماس ہے کہ وہ جلد از جلد اس کا نوٹس لے لیں۔