کوئٹہ میں پولیس کارروائیاں، خاتون سمیت 10 ملزمان گرفتار، منشیات و گولہ بارود برآمد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پولیس نے 4 مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے تخریب کاری کی کوشش سمیت اسمگلنگ اور چوری کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ تھانہ ایئر پورٹ روڈ، تھانہ امیر محمد دشتی، تھانہ خروٹ آباد اور صدر تھانے کے ایس ایچ اوز نے ایس پی عدیل اکبر گجر کی سربراہی میں ٹیموں کے ہمراہ کارروائیوں میں اسلحہ وگولہ بارود سمیت منشیات، نان کسٹم پیڈ موبائل، 4 موٹر سائیکلیں اور 1 کار برآمد کرلی۔ ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ خاتون سمیت 10 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔