مکران ڈویژن کو ایران سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق ہمسایہ ملک ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی فراہم کر نے والی132kV جیکی گور . مند اور132kV پولان .

جیوانی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی فراہمی گزشتہ رات 12بجے کے قریب بحال ہوگئی . ایران سے132kV کی دونوں ٹرانسمیشن لائنوں سے بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد اتوار کے روز متبا دل زرائع سے صرف صحبت پور سٹی فیڈر کی بجلی کر دی گئی ہے . مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع کیچ، پنجگور اور گوادرکے تمام علاقوں میں صورتحال معمول پر آگئی ہے . ترجمان نے کہا کہ ایران سے بجلی بحالی کے بعد مکران ڈویژن کو اب معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں