. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت سات جون کو ہوگی ، سماعت جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کریگا . نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے وکیل سینئر قانون دان ریاض احمد ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تین رکنی بینچ سات جون کو کوئٹہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 پر انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کریگا جس کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کے وکلاکو نوٹسز جاری کردیئے ہیں،انہوںنے بتایا ہے کہ گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی .
متعلقہ خبریں