طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام، گرلزہاسٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع نجی گرلز ہاسٹلز میں مقیم طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق جوہر ٹاؤن میں واقع اس ہاسٹل میں 40 کے قریب طالبات رہائش پذیر ہیں، ان طالبات کے مطابق ہاسٹل کے واش روم استعمال کرتے اور نہاتے ہوئے ہماری موبائل ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔
طالبات نے الزام لگایا ہے کہ ہاسٹل مالکان کی ملی بھگت سے بذریعہ موبائل فون ان کی نازیبا ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔
طالبات کی جانب سے باضابطہ ایف آئی آر کے اندراج کروانے کے بعد پولیس نے ہاسٹل مالک سمیت 7 ہوسٹلز عملہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق ہاسٹل میں مقیم صرف ایک لڑکی نے شکایت کی، فریقین کے بیانات قلمبند کیے جائینگے، تاہم ابھی واقعے کا جائزہ لیا جا رہا۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرلز ہاسٹل مالک، انکی اہلیہ سمیت دیگر عملے کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے۔