وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلو چستان اپنے اسٹاف کے ہمراہ کوئٹہ سے اسلام آباد سفر کررہے تھے تو اس دوران طیا رے کے ایک انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
ذرائع کے مطابق پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لیا جس کی وجہ سے سرفراز بگٹی، ان کا اسٹاف اور جہاز عملہ سب محفوظ رہے۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ کے جہاز نے ہنگامی لینڈنگ نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے جہاز کے ایک انجن میں اسلام آباد لینڈنگ کے بعد فائر الارم لگا۔
شاہد رند کے مطابق سرفراز بگٹی نے کوئٹہ سے اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کیا تھا۔