عمران خان اور شاہ محمود قریشی مزید 2 مقدمات میں بری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو مزید 2 مقدمات میں بری کردیا، اس کے علاوہ اسد عمر، علی محمد خان اور مراد سعید کو بھی عدالت نے بری کیا . پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ گولڑہ میں درج 2 مقدمات میں دسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی بری کردیا گیا ہے .

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے . سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے . دونوں رہنماؤں نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری لگوائی . جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی درخواست بریت منظور کی . واضح رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں 2مقدمات درج تھے . . .

متعلقہ خبریں