پاکستان میں کاروباری اعتماد میں 4 فیصد اضافہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ سال کی بہ نسبت کاروباری اعتماد میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اوورسیزانویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے سروے کے مطابق مارچ سے اپریل 2024 کے دوران پاکستان بھر میں سروے کیا گیا جو کہ مہنگائی، ٹیکسیشن، اور پالیسی خدشات سے متعلق تھا۔
سروے کے مطابق بزنس کانفیڈنس انڈیکس نے معاشی بحالی کے کچھ مثبت اشارے دکھائے ہیں۔ مارچ اور اپریل 2024 میں انڈیکس منفی 14 فیصد تک رہا جو پچھلے سروے میں منفی 18 فیصد تھا۔
کاروباری ماحول، اقتصادی ترقی میں بہتری، ایک مستحکم شرح مبادلہ اور مہنگائی کی شرح میں کمی کے باعث کاروباری اعتماد بہتر ہوا۔