ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوگیا، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔سائفر کیس کے فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج عوام نے دیکھا کہ انصاف کا علم بلند ہوا ہے۔
انہوں نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے عدالتی فیصلے پر کہا کہ آج پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے خوشی کا دن ہے۔