گجرانوالہ میں نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

گجرانوالہ (قدرت روزنامہ) خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی۔ گجرانوالہ میں نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ فیروز والا کے علاقے میں نئی نویلی دلہن کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے بلیک میل کرکے لڑکی کو گھر سے باہر بلایا۔
ملزم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا۔اس حوالے سے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم مصور پہلے بھی متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرتا تھا اور اس سے طلائی زیورات اور 20 ہزار نقدی بھی لوٹ کر فرار ہو گیا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ گرین ٹاون میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو ملزموں کی جانب سےجان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے کےباوجود لڑکی دھمکیوں کی وجہ سے کیس واپس لینے پر مجبور ہوگئی ۔ جوں جوں ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی ان واقعات کے رپورٹ ہونے کے بعد انصاف کی فراہمی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ’پاکستان میں روزانہ 11 خواتین اور آٹھ بچے زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ تعداد پولیس اور دیگر اداروں کے پاس درج ہونے والی شکایات سے اخذ کی گئی ہے۔
رواں برس جنوری میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق 2015ء سے اب تک مجموعی طور پر جنسی زیادتی کے 22 ہزار 37 مقدمات درج ہوئے جن میں سے چار ہزار 60 مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے والدین کی تشویش میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

34 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

46 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago