خالی آسامیوں پر بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کاپہلاحق ہے، نان لوکلز کی بھرتیاں منسوخ کی جائے،بی این پی عوامی


خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی ) خضدارکے ضلعی ترجمان نے صوبے میں حالیہ خالی آسامیوں پر بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کے بجائے دوسرے صوبوں کے نان لوکلز امیدواروں کو بھرتی کرکے یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ کھلم کھلا ناانصافی قراردیتے ہیں بی این پی عوامی اس طرح کے ناانصافی پر کبھی خاموش نہیں رہے گی حکومت کی ایسی منفی رویہ سے بلوچستان کے عوام اور باالخصوص بے روزگار نوجوانوں میں احساسی محرومی کومزید تقویت ملے گی ترجمان نے کہا بی این پی عوامی کے قائد سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری ودیگر پارٹی قائدین کاروزاول سے بے روزگارنوجوانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد اور صوبے میں عربت جہالت فرسودہ قبائلی نظام اور دیگرناانصافیوں کے خلاف جرات مندانہ موقف رہاہے اب ایک سازش کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار سے محروم کرکےانکے پوسٹوں پر باہر کے نان لوکلزکو کھپایا جارہا ہے بلوچستان پہلےسے بے روزگاری اور غربت میں دیگر صوبوں کی نسبت پہلے نمبر پر ہے ترجمان نے کہا بلوچستان میں غیرمقامی افرادکی بھرتیاں یہاں کے تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوانوں کو روزگار سے محروم کردینا کھلم کھلاناانصافی تصورکرتےہیں بی این پی عوامی اسمبلی فلور سے عوامی میدان تک بلوچستان کے نوجوانوں کے حقوق کیلئے دوٹوک موقف اختیار کی ہے صوبے میں خالی آسامیوں پر بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کاملکی آئین کےتحت پہلاحق ہے بلوچستان کے نوجوانوں کے پوسٹوں پر دوسرے صوبے کےنان لوکلزکو ترجیح دیکر یہاں کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کےمترادف ہے ترجمان نے کہا بی این پی عوامی اسطرح کے ناانصافیوں پر جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے اوربلوچستان کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنےکیلئےہرگزاجازت نہیں دی جائے گی ترجمان نے صدرپاکستان, وزیراعظم پاکستان, چیف آف آرمی اسٹاف وزیراعلی بلوچستان ودیگروفاقی وصوبائی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیوں کا نوٹس لیکر نان لوکلز کی بھرتیوں کو منسوخ کئے جائیں اور یہاں کے بے روزگارنوجوانوں کو موقع فراہم کیاجائے بصورت دیگربی این پی عوامی صوبہ بھر میں سخت احتجاج کرے گی۔