حب میں بجلی کے ستائے لوگ سڑکوں پر آگئے، مرکزی شاہراہ ٹائر نذر آتش کرکے بند کردی

سونمیانی وندر(قدرت روزنامہ)بجلی کے ستائے سڑکوں پر نکل آئے چارروز سے وندر ویلز ایریا کی بجلی کی سپلائی بند ہونے کے خلاف ویلز ایریا کے مکینوں نے مین ایکو شاہراہِ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا تفصیلات کے مطابق تحصیل سونمیانی وندر کے ویلز ایریا کی بجلی کی سپلائی گزشتہ چار دنوں سے بند ہونے کی وجہ سے ویلز ایریا کے مکینوں نے ڈام موڑ حسن ہوٹل پر احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہِ پر ٹائر جلا کر مین ایکو شاہراہِ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا اس دوران وائس چیرمین میونسپل کمیٹی وندر محمد اسلم سوری ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر غلام مصطفیٰ شاہ بھوتانی گروپ کے سینئر رہنما وڈیرہ عبدالستار انگاریہ چیرمین یونین کونسل سونمیانی عبدالواحد سوری نے احتجاج میں شامل افراد سے کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے مین ایکو شاہراہِ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا مین ایکو شاہراہِ کے بند ہونے کے باعث شاہراہِ کے دونوں اطراف سیکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی واضع رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کسی نمائندے نے عوام کو درپیش مسلے کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی عوامی نمائندوں اور ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر کی کوششوں سے کوئٹہ کراچی شاہراہِ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا منگل کے روز تک بجلی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی تو کسی بھی وقت مین ایکو شاہراہِ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کی جائے گی . .

.

متعلقہ خبریں