. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی خواتین ونگ کی صدر رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کی پسماندگی اور احساس محرومی دور کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائے گی . ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک کی کراچی میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات میں بلوچستان اور ملک کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور حکومت کے حوالے سے بات چیت ہوئی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ غریب لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے جس اعتماد کا اظہار بلوچستان کے لوگوں نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں کیا ہے وہ قابل تحسین عمل ہے اس لئے حکومت بلوچستان اور سندھ کے لوگوں کا احساس محرومی دور کرتے ہوئے انہیں روزگار کی فراہمی اور زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی جس طرح پہلے دور اقتدار میں بلوچستان پیکج، اٹھارویں ترمیم، صوبائی خود مختاری، این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کو باہمی مشاورت سے یقینی بنایا تھا اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے ادی فریال تالپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے بلوچستان کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترے گی .
متعلقہ خبریں