تمپ میں نیشنل پارٹی کا کارکن، بارکھان میں خاتون سمیت دو افراد قتل


تربت /تمپ(قدرت روزنامہ)تمپ میں گزشتہ شب ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ، تمپ کے علاقہ کونشقلات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ملک آباد تمپ کے رہائشی سلطان ولد محمد امین کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے ، دریں اثناءنیشنل پارٹی کچ کے ضلعی ترجمان نے تمپ کے علاقہ کونشکلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ملک آباد تمپ کے رہائشی اور نیشنل پارٹی کے نوجوان کارکن سلطان ولد محمد امین کو قتل کیا گیا، نیشنل پارٹی اس بزدلانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، اللہ پاک سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس نصیب کرے اور خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی صبر جمیل عطا فرمائے۔ علاوہ ازیں بلو چستان کے ضلع بارکھان میںمسلح شخص نے فا ئرنگ کر کے خاتون سمیت 2افراد کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بارکھان کے نواحی علاقے میں کاروکاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے علی بخش ولد طوطا قوم مری سکنہ کوہلو اور مسما ة(ز) ولد کنری زوجہ رحمت خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے بتا یا جا رہا ہے کہ مقتولین کی نعشوں کو دفنا دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔