باڑ لگا کر گوادر کو بند کرنے کے فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)عوامی مفادات پر مفاہمت کا سوچ بھی نہیں سکتے ضلع بھر کے عوامی مسائل کے حل کے لیے جدو جہد سے دستبردار نہیں ہوں گے سیاسی جماعتیں ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے سربراہ اور ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ آل پارٹیز، سول سوسائٹی، میڈیا پرسنز اور سیاسی کارکنوں کے ساتھ عوامی ایشوز پر گوادر پریس کلب میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی مشاورتی اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ، سول سوسائٹی اور سیاسی کارکنوں نے عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے عوامی تجاویز بھی پیش کئے۔ اس موقع پر کارکنان نے مختلف مسائل پر ایم پی اے پر تنقید کے نشتر بھی چلائے مگر مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے مابین منعقدہ اجلاس بلانے کے عمل کو بھی اہم قرار دیا اور امید کی کہ اس طرح کا اجلاس آئندہ بھی ہونا چاہیے۔ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حق دو تحریک کے سربراہ اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمانی طرز سیاست کرنے والے سیاسی کارکن ہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے جدو جہد کے تمام اشکال پر یقین رکھتے ہیں 8 فروری کے انتخابات میں ضلع گوادر کے عوام نے ہمیں اپنی خدمت کا موقع دیا اور کامیاب کرایا اپنی کامیابی کے فوری بعد میں اپنے تمام حریف رہنماو¿ں کے گھر گیا عوام کے اجتماعی مفادات کے لیے ان سے تعاون طلب کیا اور انھیں باہم متحد ہو کر جدوجہد کرنے پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ کامیابی کے پہلے روز سے ان کا مقصد عوامی مسائل کا حل رہا ہے ہمارے سامنے بے شمار چیلنجز ہیں۔لیکن ہم نے کھبی بھی عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے جہاں تک عوامی مسائل اور مفادات کی بات ہے ان کی جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی انھوں نے کہا کہ انھیں منتخب ہوئے ابھی 3 مہینے ہی گزرے ہیں۔ جس میں دو مرتبہ بارشیں بھی ہوئی جس میں عوام کی بحالی میں دو مہینے لگے۔انھوں نے کہا کہ وہ گوادر کو باڑ لگا کر بند کرنے اور عوامی روزگار کو ختم کرنے کی کسی فیصلے کی حمایت نہیں کرتے انھوں نے بلوچستان کے ساحل پر ٹرالنگ کے خاتمے کے لیے فشریز کو منظم کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ گوادر کی تمام سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے ہماری رہنمائی کرتے رہینگے۔ مشاورتی اجلاس میں سعید فیض ایڈوکیٹ ، اعجاز حسین ، مولابخش مجاہد ، محمد جان بلوچ ، ملا محمد عارف ، رفیق بلوچ ، پرویز جمیل و دیگر نے بھی عوامی مسائل بیان کئے۔