دیوان فاروق موٹرز کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دیوان فاروق موٹرز نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان ہے۔ دیوان فاروق موٹرز رواں برس اگست میں الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی طور پر پیداوار شروع کر دے گا۔
دیوان فاروق موٹرز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ وہ رواں برس اگست میں الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی طور پر پیداوار شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ دیوان فاروق موٹرز نے ایکو گرین موٹرز لمیٹیڈ (EGML) کے ساتھ الیکٹرک گاڑیHonri-VE کی تیاری کے لیے ٹول مینوفیکچرنگ معاہدہ کیا ہے۔
دیوان فاروق موٹرز کا ٹول مینوفیکچرنگ کا معاہدہ اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہے جہاں ایک کمپنی کسی پروڈکٹ کے لیے ڈیزائن اور میٹریل فراہم کرتی ہے جب کہ دوسری اس کی تیاری کرتی ہے۔ ایکو گرین موٹرز لمیٹیڈ، دیوان موٹرز کے لیے 200 کلومیٹر سے 300 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ Honri-VE تیار کرے گا جس کی پیداوار اگست 2024 میں شروع ہونے والی ہے۔
اس اعلان سے صرف ایک دن پہلے دیوان فاروق موٹرز نے انکشاف کیا کہ اس نے ’کِیا شہزور‘ کے نام سے مشہور کمرشل وہیکل کِیا شاہزور کی مقامی سطح پر پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے۔ اس گاڑی کے لیے رول آؤٹ اور لانچ کی تقریب 4 جون 2024 کو طے کی گئی ہے، جس میں ایک مضبوط پیشکش کے ساتھ تجارتی گاڑیوں کی مارکیٹ میں دیوان فاروق موٹرز دوبارہ داخل ہوگی۔