پشاور؛ بی آر ٹی بسوں میں خواتین کو لوٹنے کے میگا اسکینڈل کا انکشاف


پشاور(قدرت روزنامہ)بی آر ٹی بسوں میں مسافر خواتین کو لوٹنے کے میگا اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں روزانہ کی بنیاد پر بی آر ٹی بسوں سے 15 سے 20 موبائل فونز چوری ہوئے ہیں۔ خواتین کا مخصوص گینگ خواتین مسافروں سے غیر ملکی ، قیمتی موبائل فونز غائب کرنے میں ملوث رہا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پشاور میں بی آر ٹی بسوں میں روزانہ 3 سے 4 لاکھ روپے کے موبائل فونز غائب ہوتے ہیں۔ 22 خواتین پشاور کے 10 سے زائد اسٹیشنز پر وارداتیں کرتی ہیں، جس کے بعد اب چوری کرنے والی خواتین کی تصاویر پہلی بار بی آر ٹی اسٹیشنز پر لگا دی گئی ہیں۔
خواتین گرفتاری کی صورت میں جعلی شناختی کارڈ استعمال کرتی ہیں۔ خواتین گینگ کا تعلق پنجاب ، نوشہرہ اور دیگر علاقوں سے ہے۔
سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں پشاور کے تمام بی آر ٹی اسٹیشنز پر خواتین چور گینگ کی تصاویر لگائی جائیں گی۔ جیل سے رہا ہونے پر دوبارہ یہی گینگ بی آر ٹی بسوں میں وارداتیں کرتا ہے۔