میرے زیادہ وزن پر باتیں کرنے والوں کو شرم آنا چاہیے، سوارا بھاسکر


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ادکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے بڑھے ہوئے وزن پر طنز کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میڈیا میں کچھ لوگ میرے بڑھے ہوئے وزن پر طنز کررہے ہیں اور کچھ کا کہنا ہے کہ مجھے وزن بڑھنے کے بعد کام ملنا بند ہوگیا ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے مٹاپے پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنا چاہیے۔ میں یہ یاد دلانا چاہتی ہوں کہ میرے ہاں کچھ عرصے قبل بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے باعث وزن میں اضافہ ہوا۔ میرے وزن کے حوالے سے باتیں کرنا بند کر کے دیگر اہم معاملات پر توجہ دیں تو بہتر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد کوئی بھی خاتون کس ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا سامنا کرتی ہے یہ باتیں کرنے والے نہیں جانتے۔ مجھے کام نہ ملنے کی خبریں جان بوجھ کر پھیلائی گئیں جو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے سیاستدان فہد احمد سے شادی کی ہے اور ان کے ہاں ستمبر2023 میں بیٹی رابعہ کی پیدائش ہوئی تھی۔