سندھ میں 90 روز کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں 90 روز کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی، سیکیورٹی ادارے اور رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈ ڈیوٹی کے اوقات میں ہتھیار ساتھ رکھ سکیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی، ہتھیاروں کو گاڑیوں کے اندر رکھا جائے گا، گارڈز گشت کے دوران یا کھلی جگہوں پر انجام دیتے وقت ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے، غیر ضروری طور پر اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوٹی فکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی ائی جی اپنی حدود میں اس حکم کی خلاف ورزی کے بارے میں محکمہ داخلہ کو 15 روز میں رپورٹ بھیجیں گے۔