وفاقی حکومت کا ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے پر غور
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے پر غور شروع کردیا، کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں سے رائے مانگ لی۔ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں سے رائے ملنے پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز کی چھٹی سے ملنے والے نتائج خاطر خواہ نہیں، چھٹی ختم کرنے پر غور عیدالاضحیٰ کے بعد کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔