خضدار میں امن و امان بحال، گرانفروشی اور منشیات کا خاتمہ کیا جائے، جھالاوان ایکشن کمیٹی
خضدار(قدرت روزنامہ)جھالاوان ایکشن کمیٹی کا ایک اہم ہنگامی اجلاس زیر صدارت صابر حسین قلندرانی منعقد ہوا اجلاس میں خضدار شہر میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال بےروزگار نوجوانوں کیساتھ ظلم وزیادتی غیر مقامی افراد کی غیر وقانونی بھرتیوں اور شہر میں منشیات کی کھلے عام فروخت سمیت دیگر اہم مسائل زیر بحث رہے جس میں مختلف محکموں زراعت، میڈیکل کالج، ہیلتھ، ایریگیشن، بی اینڈآرسمیت تمام محکموں میں نان لوکل کے بجائے مقامی بےروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں کہا ہے کہ خضدار شہر میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، مگر انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے، دن دہاڑے چوری ڈکیتی ورہزنی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں، امن وامان کے حوالے سے جے یو آئی کے ناظم عمومی متوقع ڈپٹی میئر مولانا عنایت اللہ رودینی کے امن جرگہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون اور بھرپور شرکت و حمایت کا اعلان کردیا، اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے گلی محلوں میں منشیات سرعام فروخت ہورہی ہے اسے کنٹرول کیا جائے، دوسری جانب پرائس کنٹرول کمیٹی بھی غیر فعال ہے، گندم اور اشیائے خورونوش، چینی، گھی، سبزی، گوشت، دالیں وغیرہ روٹی سمیت بیکریوں میں بننے والی اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں لایا جائے۔ اجلاس میں جھالاوان ایکش کمیٹی کے عہدیداروں اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا۔