وڈھ میں عوام کو گمراہ کرنے والے جعلی عامل کیخلاف کارروائی کی جائے، سماجی تنظیم


وڈھ(قدرت روزنامہ)نورا مینگل موومنٹ کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی عامل کیخلاف وڈھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکیا۔اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحصیل وڈھ میں مبینہ طور پر ایک عالم کے بھیس میں ایک عام اور کم عقل انسان نے وڈھ کے پورے عوام کو بیوقوف بنایا ہے، وڈھ اور بلوچستان بھر میں اپنے جعلی عملیات کو عام کرنے کیلئے اور ناکام شہرت حاصل کرنے کیلئے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو جن سے نجات کرنے کیلئے ہر حیلہ کو استعمال کررہے ہیں اور اپنا ڈرامہ رچانے کیلئے عام عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ اس موقع پر نورا مینگل مومنٹ کے سربراہ میر اسلم بارانزئی مینگل ،جنرل سیکرٹری میر شفیق الرحمن رمضانزئی مینگل،میر اسماعیل مینگل،عبدالہادی ،میر سراج گورانی، محمد جان مینگل سمیت علاقے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر اس جعلی عامل کو جلد سے جلد پابند بنایا جائے، یہ جعلی عامل لوگوں کو گمرا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اپنی شہرت اور پیسے کے لالچ میں علاقے میں تفرقہ پھیلارہے ہیں۔ ہم دیگر علاقے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ ایک ناسور ہے ان سے بچنے کی کوشش کریں۔ مبینہ جعلی عامل خواتین بچوں اور بزرگوں کو ذہنی مریض بنارہے ہیں لہٰذا ان جیسے جعلی عامل سے بچا جائے۔ پہلے ہم نے یہ سنا تھا کہ ایک تعویز سے زیادہ نہیں دیا جاتا تھا مگر آج کل یہ پوچھا جاتا ہے کہ کتنے کا دوں یہ ایک کاروبار ہے، کوئی عامل نہیں۔ لہٰذا ہم ضلعی انتظامیہ اور سردار زادہ گورگین مینگل سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کو گرفتار کرکے ان کو پابند بنایا جائے۔ اگر ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو ہم ان کیخلاف وڈھ میں ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کریں گے۔