نوکنڈی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی کے ایریا بگ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کئی افراد ہلاک۔ اطلاعات کے مطابق نوکنڈی بگ ایریا میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک گروپ سے دو افراد جس میں ایک خالد نامی شخص اور اسکا ساتھی ہلاک ہوئے جبکہ دوسرے گروپ سے تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک گروپ کا تعلق مذہبی تنظیم جبکہ دوسرے گروپ کا تعلق چوروں سے بتایا جاتا ہے۔