کویت میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لیے بری خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کویت کی وزارت افرادی قوت کے ایک خصوصی اجلاس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو ورک پرمٹ کے ساتھ اقامہ ٹرانسفر کرنے اور ان پر عائد فیس کے طریقہ کار میں ترامیم کی منظوری دی گئی . نئے احکامات کے تحت کویت میں نیا ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے 150 دینار (ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی) روپے فیس مقرر کی گئی ہے .

اتھارٹی نے اعلان کیا کہ ورک پرمٹ اور ملازمت کی منتقلی سے متعلق یہ ضوابط یکم جون 2024 سے نافذ العمل تصور کیے جائیں گے . ان نئے قوانین کے نفاذ کے لیے حکام نے اپنے خودکار نظاموں کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے . آجر کمپنیاں (کفیل) اب بیرون ملک سے تارکین وطن کارکنوں کو اپنے لائسنس کے کوٹے کے حساب سے ہی کویت بلا سکتے ہیں . اس سے قبل بیرون ملک بھرتی کے لیے 25 فیصد اور مقامی بھرتی کے لیے 75 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا تھا . پرانے کوٹے کے تحت بھرتیوں کی وجہ سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور شہریوں پر بوجھ پڑا تھا . حکومت کے اس اقدام کا مقصد ملک میں مزدوروں کی کمی کے نتیجے میں زیادہ تنخواہ ڈیمانڈ کرنے کی روایت کو کم کرنے کے علاوہ کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے . . .

متعلقہ خبریں