میری طرف اشارہ کیوں کیا؟ گارڈ میں طیش میں فائرنگ کرکے ٹک ٹاک بناتے نوجوان کی جان لے لی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں سخی حسن سرینہ مال کے سامنے ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان پر گارڈ نے فائرنگ کی ہے جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ گارڈ کی فائرنگ سے مرنے والے نوجوان کی شناخت سعد احمد ولد مختیار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تیموریہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گارڈ شاہ سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
گارڈ نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے گارڈ کی طرف اشارے کررہا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔
ترجمان پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔