انسٹاگرام پر مقابلہ، سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ کون؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف و مقبول ایپ انسٹاگرام پر صارفین اپنی من پسند شخصیات کو فالو کرتے ہیں اور ان کی زندگی اور نئے پروجیکٹس کے حوالے سے ہر لمحہ باخبر رہتے ہیں۔ اور چاہتے ہیں کہ ان کے من پسند اداکار ہی ہر میدان میں آگے آئیں۔
گزشتہ ماہ سے ہانیہ عامر اور عائزہ خان کے درمیان ایک مقابلہ جاری تھا جس میں ایک ہی سوال کیا جاتا تھا کہ ’کون انسٹاگرام پر زیادہ مقبول‘ ہے۔ اور اب پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے تمام پاکستانی اداکاراؤں کو شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 41.1 ملین ہو گئی ہے۔
ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ اورعائزہ خان جو کچھ ماہ قبل پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ تھیں اب دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 40 ملین ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد میں تقریباً 89 ہزار 477 کا فرق تھا جوختم ہوگیا اور ہانیہ عامر نے 14 عشاریہ ایک ملین کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز کی حامل اداکارہ کا سہرا اپنے سر سجا لیا ہے۔