فن و ثقافت شوبز

بدو بدی ماڈل کے الزامات کے بعد چاہت فتح علی کے مداحوں نے ان کی حمایت کردی


صارفین نے وجدان کو ان کے مطالبات پر ٹرول کیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چاہت فتح علی خان کے ہٹ اور وائرل گانے ”بدو بدی“ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ اس گانے کو ایک ماہ میں 28 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ یہ گانا بھارت، پاکستان اور کئی دیگر ممالک میں مقبول ہو رہا ہے۔ گانے کی کامیابی کے بعد چاہت فتح علی خان اور گانے کی ماڈل وجدان راؤ راتوں رات سپر مشہور ہوگئے ہیں۔ دونوں اب کئی انٹرویو دے رہے ہیں۔
حال ہی میں بدو بدی ماڈل وجدان راؤ نے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں وہ چاہت فتح علی خان کے خلاف بات کرتی رہی ہیں۔ وجدان راؤ نے دعویٰ کیا کہ چاہت فتح علی خان نے انہیں اچھی طرح سے ادائیگی نہیں کی۔ گانا وائرل ہونے کے بعد اس نےبھاری رقم کا بھی مطالبہ کیا۔
ویسے لگتا ہے کہ چاہت فتح علی خان کے وفادار مداح ہیں، کیونکہ ماڈل وجدان راؤ کی پریس کانفرنس کے بعد انہیں اپنے مداحوں کی جانب سے کافی حمایت مل رہی ہے۔ مداحوں کا خیال ہے کہ وجدان راؤ نے بدو بدی کے ذریعے شہرت حاصل کی ہے اور انہیں چاہت فتح علی خان کا احترام کرنا چاہیے جو ان کے پروپیگنڈے کے باوجود ان کے خلاف کچھ نہیں بول رہے۔
گانے کے ہٹ ہونے کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے وجدان کو ان کے مطالبات پر ٹرول کیا۔مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے ماڈل پر توجہ نہیں دی، کیونکہ وہ چاہت فتح علی خان کی مشہور گلوکاری کی مہارت میں دلچسپی رکھتے تھے۔ کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ وجدان راؤ سب سے پہلے ایک سنسنی خیز گانے میں نظر آئی تھی اور اب شہرت کے لئے اس طرح کے پبلسٹی اسٹنٹ کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں