پنجاب میں عید پر قیدیوں کی سزا میں کمی، رہائی کی سمری تیار


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں عید پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کرلی . وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کی سمری منظوری کے لیے عید سے قبل کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی .


سمری کے مطابق دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی . دو تہائی سزا مکمل کرنے والی خواتین جو 5 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ جیل میں ہیں سزا میں کمی سے مستفید ہوں گی .
قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کے لیے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازم ہے . سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں