پنجاب حکومت نے پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی


لاہور (قدرت روزنامہ)ماحولیات کے عالمی دن پر پنجاب حکومت نے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک پر پابندی عائد کر دی۔صوبےکےڈی سی،اسسٹنٹ کمشنر،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پابندی پرعملدرآمدکروائیں گے، سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیرکاکہنا ہےکہ آج سے پنجاب میں پلاسٹک کے تھیلے استعمال نہیں ہوں گے،ایک بار استعمال ہونے والا پلاسٹک ماحول کے لیے زہر ہے۔
سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیرکاکہنا ہے کہ پلاسٹک ڈی کمپوز نہیں ہوتا، انسانی صحت کو نقصان ہورہا ہے،ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرسمیت عملہ دکانوں پر چھاپے مارے گا، پلاسٹک بیگز کے استعمال پر جرمانے ہوں گے،
سیکرٹری ماحولیات نےمزیدکہا شہریوں کوکپڑےکےتھیلےاستعمال کرنے ہوں گے،کھانا لینے کے لیے گھر سے برتن لے کر جائیں۔