صحت

کیا ذہانت اس دنیا میں کامیابی کی کنجی ہے؟ کچھ ایسی خصوصیات جو کہ صرف ذہین لوگوں کی نشانی ہوتی ہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرےے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ان میں محنت اور قسمت کے ساتھ ساتھ ذہانت کا بہت عمل دخل ہوتا ہے ۔ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ذہین لوگ اپنی ذہانت سے اپنی قسمت کو بدلنے کے ہنر سے واقف ہوتے ہیں- اس حوالے سے ماہرین نے ذہین لوگوں کے حوالے سے ریسرچ کے بعد ان کی کچھ خصوصیات کے متعلق بتایا ہے جوانہین دوسرے لوگوں سے منفرد ثابت کرتی ہیں-
1: رات دیر تک جاگنا
ذہین لوگ جلد سونے پر یقین نہیں رکھتے ہیں یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو بستر پر لیٹنے کے بعد بھی دیر تک نیند نہیں آتی ہے اور وہ کسی خاص ٹائم ٹیبل پر سونے اور جاگنےکے اصول پر عمل پیرا نہیں ہو سکتے ہیں-

2: مذاق کی عادت
ذہین لوگوں کے اندر ظرافت کا مادہ عام افراد سے زيادہ ہوتا ہے وہ کسی بھی محفل کی جان ہوتے ہیں ان کو بات سے بات نکال کر اس میں مزاح پیدا کرنے کا ہنر آتا ہے اور اس کے لیے وہ اپنے ذہن کو استعمال کرنا جانتے ہیں-

3: عجیب و غریب مشاغل
ذہین لوگ عام لوگوں کی طرح کسی عام سے مشغلے کو نہیں اپناتے اس حوالے سے وہ اپنی انفرادیت برقرار رکھنے کے عادی ہوتے ہیں اور وہ اکثر ایسے مشاغل اپناتے ہیں جو کہ عام لوگوں کی نظر میں وقت کا ضیاع ہوتے ہیں- مگر وہ ان مشاغل کی مدد ہی سے نت نئے تجربات کرتے ہیں اور نئی نئی باتیں سیکھتے ہیں-

4: سستی کا شکار
ذہین افراد عام لوگوں کی طرح جسمانی طور پر بہت ایکٹو نہیں ہوتے ہیں بلکہ اگر دوسرے لفظوں میں ان کو کسی حد تک سست کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا- مگر یاد رکھیں کہ ذہانت کا تعلق ذہن سے ہوتا ہے اور جس لمحے وہ ہمیں سستی کے ساتھ بستر پر لیٹے ہوئے یا ٹی وی پر کوئي پروگرام دیکھتے ہوئے نظر آتے ہیں ان اوقات میں بھی ان کا ذہن کسی نہ کسی معاملے میں سوچ بچار کر رہا ہوتا ہے-

5: غصہ ور ہوتے ہیں
ذہین لوگوں کا بنیادی کام ذہن چلانا ہوتا ہے اس وجہ سے وہ ایک علیحدہ دنیا میں رہتے ہیں- معمولی سا شور یا ایسے حالات جو ان کی سوچ بچار میں مخل ہوں ان کو غضب ناک کر سکتے ہیں اور اس وجہ سے وہ جلد غصہ میں آجانے والے ہوتے ہیں-

6: سفر کے شوقین
ذہین افراد کو نئی نئی چیزوں کو سیکھنے اور نت نئی جگہوں کو دریافت کرنے کا شوق ہوتا ہے اس وجہ سے نہ سفر کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور اس سفر سے اور اس سے ہونے والے تجربات سے وہ بہت کچھ سیکھتے ہیں-

متعلقہ خبریں