چمن:دھرنا کمیٹی کے 10ارکان کے خلاف پولیو ٹیم، لیویز اہلکاروں پر حملوں کا مقدمہ درج
چمن(قدرت روزنامہ)دھرنا کمیٹی کے 10 ارکان کے خلاف پولیو ٹیم، لیویز اہلکاروں پر حملوں کا مقدمہ درج۔ ایس ایچ اوکے مطابق ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کے دفعات شامل ہيں۔
ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانہ میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج ہوا۔دھرنا کمیٹی کے 7 افراد کو گرفتار کردیا گیا ہے۔ گرفتار افراد دھرنا سربراہ غوث اللہ، ترجمان صادق اچکزئی و دیگر شامل۔ گرفتار تمام افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔