بلوچستان

غیر قانونی طور پر نام کا استعمال، واپڈا کا ہاسنگ سوسائٹیز کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والی ہاسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس پر واپڈا نے غیر قانونی طور پر نام استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔واپڈا نے قانونی کارروائی کے لیے رجسٹرار کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹیز اور ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔واپڈا نے تمام بڑے شہروں میں غیر قانونی طور پر نام استعمال کرنے والی سوسائٹیز کے نام بھی جاری کردیے گئے جبکہ غیر قانونی طور واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اسلام آباد نام استعمال کر رہی ہے۔ہاوسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی لمیٹڈ بھی شامل ہے، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی لمیٹڈ فیصل آباد، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی لمیٹڈ شیخوپورہ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی لمیٹڈ سرگودھا، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی لمیٹڈ قصور غیر قانونی نام استعمال کرنے والوں میں شامل ہے۔اس کے علاوہ غیر قانونی نام استعمال کرنے والوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی لمیٹڈ پشاور، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کوئٹہ، ہاسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز ہاسنگ سوسائٹی کراچی ہاسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ورکرز اینڈ آفیسرز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی حیدر آباد، ہاسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کے آئی پی کراچی اورہاسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی(سدرن زون) بھی شامل ہے۔واپڈا حکام کے مطابق ہاسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا سٹی فیصل آباد اور واپڈا سٹی گوجرانوالہ بھی شامل ہے، ان سوسائٹیز میں سرمایہ کاری کی صورت میں کسی بھی نقصان یا واجبات کی ادائیگی کے لیے واپڈا ذمہ دار نہیں، واپڈا ٹان کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی لاہور واپڈا کا نام استعمال کرنے کی مجاز ہے۔واپڈا کا کہنا ہے کہ واپڈا ٹان لاہورکے علاوہ ملک بھرمیں موجود دیگرکسی بھی ہاسنگ سوسائٹی سے واپڈا کا کوئی تعلق نہیں، کسی بھی ہاسنگ سوسائٹی یا فرد سے واپڈا کے نام کا استعمال غیرقانونی اور عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔

متعلقہ خبریں