بارڈر بچاؤ تحریک کے مطالبات جائز، سختی اور نت نئے شرائط سے عوام معاشی بد حالی کا شکار بنیں گے، اسد اللہ بلوچ

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلو چستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کے مرکزی صدر و پنجگور سے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ سے بارڈر بچاؤ تحریک پنجگور کے رہنماؤں کی کوئٹہ میں ملاقات بارڈر کے امور پر گفتگو اور ان سے تعاون کی اپیل بارڈر بچاؤ تحریک کے رہنمائوں نے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر کو آگاہ کیا کہ ایپکس کمیٹی کے ذریعے بارڈر کے معاملات کو مذید الجھایا جارہا ہے اور اتوار کے روز بارڈر کو بند کرکے غریب محنت کشوں کے ساتھ ظلم کیاگیا ہے جس سے عوام کے معاشی مسائل میں مذید اضافہ ہوا ہے بارڈر بچاؤ تحریک کے رہنماؤں نے رکن صوبائی اسمبلی میر اسداللہ بلوچ سے کہا کہ چونکہ پنجگور میں روزگار کا متبادل ذریعہ نہیں ہے پورے ضلع کے عوام کا معاشی انحصار بارڈر کے روزگار پر ہے بارڈر پر مذید سختی اور نت نئے شرائط سے عوام معاشی بدحالی کی طرف جاکر ذہنی سطح پر بھی بے پناہ الجھنوں کا شکار بنیں گے بچوں کی تعلیم سے لیکر روزمرہ زندگی کے تمام معاملات بارڈر سے منسلک ہیں آج اگر پنجگور میں کوئی شخص ریڈی لگا کر دو وقت کی روٹی کے قابل ہوگیا ہے تو اسکے پیچھے بھی بارڈر ہے بازار میں کوئی پرچوں اور سبزی بیچنے کا کاروبار کرتا ہے تو اسکا چولہا بھی بارڈر سے جلتا ہے بارڈر پر سختی یا اسے محدود کرنے کا مقصد عوام کو معاشی تباہی کی طرف دھکیلنا ہے عوام اس مہنگاہی میں پہلے ہی پس چکے ہیں جس پر بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان جس میں تمام عوام کو باوقار رہ کر زندگی گزارنے روزگار کرنے کا حق حاصل ہو اس کے لئے کوشاں ہے بی این پی عوامی نے جس طرح ماضی میں بارڈر سے عوام کا روزگار شروع کروایا بارڈر کے محنت کشوں کے حقوق اور انہیں مذید سہولت فراہم کرانے کے لیے بھی جہدوجہد اور کوششیں جاری رکھے گا کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دینگے کہ وہ عوام کے قدرتی روزگار پر قدغن لگا کر انہیں مفلسی تنگ دستی بے روزگاری وبھوک وافلاس کی طرف دھکیلے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بارڈربچاو تحریک کے مطالبات جائز ہیں بی این پی عوامی بارڈر بچاؤ تحریک اور بارڈر کے محنت کشوں کا ساتھ ہے اتوار کی چھٹی کا فیصلہ روزگار دشمن فیصلہ ہے ضلعی انتظامیہ اور دیگر کنسرنڈ ادارے اس پر فوری نظرثانی کرکے عوام کو روزگار کے مذید مواقعے دیں انہوں نے کہا کہ بارڈر کے محنت کشوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف اسمبلی فورم پر بھی آواز اٹھاوں گا انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام کی اجتماعی ترقی کے لیے بی این پی عوامی نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اور بارڈر پر بھی اجتماعی روزگار کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ عوام یونٹی قائم کریں روزگار دشمن پالیسیوں کے خلاف جب اتحاد واتفاق ہوگا تو کسی میں ہمت نہیں ہوگی کہ وہ عوام کے جائز مطالبات اور روزگار کے آگے رکاوٹیں کھڑی کریں . .

.

متعلقہ خبریں