بلوچستان

احتجاج کی آڑ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ آور ہونے والوں کیخلاف کارروائیوں سے ہی امن بحال کریں گے، ضیا لانگو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنرچمن پر حملہ اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیوں عمل میں لائی جائے احتجاج کی آڑ میں چمن کے عوام کو ریاست کے خلاف ورغلانا اور بغاوت پراکسانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی، وزیرداخلہ بلوچستان میرضیائاللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر چمن اطہرعباس سے رابطہ کر کے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے جس پر اعتراض نہیں لیکن احتجااج کے دوران قانون ہاتھ میں لیکر ایف سی قلعے،لیویز اور پولیو ٹیموں پر حملہ آور ہونا شرپسندی ہے شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں سے ہی امن بحال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چمن میں پرلت پر بیٹھے لوگوں سے بات کرنے کے لئے میں خود اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی دو دن تک چمن میں رہے چمن میں موجود لوگ ہمارے ہیں جن کی مشکلات کا ادراک ہے جس کے حل کے لئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بارڈر ٹریڈ سے وابستہ متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے ون ڈاکیومنٹ رجیم آئینی تقاضہ ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز تعاون کریںبات چیت سے معاملات کا حل تلاش کرنے کے خواہاں ہیں لیکن ریاست کی رٹ قائم رکھنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں