کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی آئے روز راہزن اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہورہے ہیں پولیس کی جانب سے وارداتوں کے تدارک اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور نہ ہی شہر میں گشت شروع کیا گیا ہے عوامی حلقوں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بڑھتی ہوئی راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیکر غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے گزشتہ شب تھانہ انڈسٹریل کے علاقے سے نامعلوم راہزن گن پوائنٹ پر مزمل خان سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے اس کے علاوہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں، گاڑی ، موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں تواتر کے ساتھ ہورہی ہیں اور شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کوئٹہ شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیکر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے موثر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔