پنجگور پولیس ناکام ہوگئی، مسلح افراد شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور میں بدستور جرائم پیشہ افراد کا راج، وشبود میں نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر مو¿ٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود کالج کے قریب نا معلوم چور موٹر سائیکل چین کر فرار ہوگئے پنجگور میں بڑھتے ہوئے چوری ڈکیتی اور راہزنی سمیت قتل و غارتگری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور شریف شہریوں کے لیے نوگو ایریا بن گیا ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا ھے پنجگور میں کوئی بھی دن نہیں گزرتا کہ چوری ڈکیتی رہزنی سمیٹ جرائم کی دیگر واردات نہ ہو۔