ایس ڈی او کیسکو پسنی کو نہ ہٹایا گیا تو کوسٹل ہائی وے بند کردیں گے، حق دو تحریک

پسنی(قدرت روزنامہ)دو دن کے اندر ایس ڈی او کیسکو کا تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے کو غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کریں گے، جب تک ایس ڈی او کیسکو پسنی کا تبادلہ نہیں ہوگا، شاہراہ بند رکھیں گے ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے مرکزی ماہیگیر سیکرٹری عزیز اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او کیسکو پسنی نے جب سے چارج سنبھالا ہے، پسنی میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے ، جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کا سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا روز کا معمول بن گیا ہے، اگر دو دن کے اندر ایس ڈی او کیسکو کا پسنی سے تبادلہ نہیں کیا گیا تو پسنی کے عوام اور ماہیگیروں کے ساتھ مل کر 7 جون بروز جمعہ کوسٹل ہائی وے کو بلاک کریں گے، اور جب تک ایس ڈی او کا تبادلہ نہیں ہوگا، کوسٹل ہائی وے بلاک رہے گی . .

.

متعلقہ خبریں