تحریک ان کیخلاف ہے جنہوں نے ہارنے والوں کو جتوایا، غفور حیدری


قلات(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ماضی میں ہمارے اور پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات اور تحفظات کافی زیادہ تھی ان تحفظات کو دور کرنے میں وقت لگے گاہماری تحریک ان قوتوں کے خلاف ہے جنہوں نے ہارنے والوں کو جتوایا اور جیتنے والوں کو ہروایا 7ستمبر کوپچاس سال مکمل ہونے پر آئین ختم نبوت کا گولڈن جوبلی مینار پاکستان پر منارہے ہیں ملک بھر سے بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہونگے۔ پارلیمنٹ میں اصل عوامی نمائندوں کو لانے اور صاف شفاف الیکشن کرانے کے لئے کوشاں ہیں۔اسمبلیوں میں ان کو لایاگیا جن کو نہ قانونی سازی آتی ہیں اور نہ ہی ان کو آئین کا کچھ پتہ ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز قلات میں اپنی رہائش گاہ پر مقامی صحافیوں سے گفتگو اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عدالت سے سائیفر کے حوالے سے ایک فیصلہ آیا ہے عدالتوں کے فیصلوں پرماضی میں پر انگلیاں اٹھائیں گئی ہیں اب یہ دیکھاجائیں کہ کہاں کہاں انصاف کا قتل کیا گیا ہے اور کہاں قانونی تقاضے پورے کیئے گئے ہیں ہمارے ہاں ایک روایت بن گئیں ہے کہ جس کی پارٹی کی حکومت ختم ہو اس پر دھڑا دھڑ کیسز بنائے جاتے ہیں اور پھر دوسری حکومت جب آتی ہیں تو پھر اس پارٹی کوریلیف ملنا شروع ہوجاتا ہیں.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں جمعیت علمائ اسلام اور پی ٹی آئی کے درمیان دوریاں اور تحفظات بہت زیادہ تھی اب بھی ان تحفظات کو دور کرنے کےلئے کافی وقت درکار ہوگا یہ تحفظات اور دوریاں ایک ایجنڈا یعنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف اتحاد کی صورت میں ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی میں ملوث قوتوں کو بے نقاب کرنا چاہیئے وہ جو بھی ادارہ ہو اس کے لئے تمام سیاسی اور مزہبی جماعتوں کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی جو ملک کی سلامتی اور آئین کی بالادستی کے لئے ناگزیر ہوچکا ہے۔