کمیشن اور کرپشن پر عوام کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دینگے، مولانا ہدایت الرحمن


گوادر(قدرت روزنامہ)ناقص میٹریل پر سمجھوتہ کرکے کمیشن اور کرپشن پر عوام کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دیں گے،رکن صو بائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے عوامی شکایت پر آج کپٹن تاج فٹبال اسٹیڈیم سربندن کا دورہ کرکے جاری کام کا جائزہ لے کر کام کی سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گزشتہ چار سال سے کام تکمیل ہونے کا نام نہیں لیتا، ناقص میٹیریل پر سمجھوتہ کرکے کمیشن اور کرپشن پر عوام کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دیں گے، اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ ناقص مٹیریل پر سودا بازی کرکے اسکیموں کے 50 فیصد سے ذیادہ رقم تھیلوں میں بھر کر نمائندوں کے حوالے کرکے مسقط اور ڈیفنس کے بنگلوں اور اخراجات پرخرچ کی جائے، اور چند سالوں میں تعمیرات ناکارہ ہوجائے۔ آخر میں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بطور نمائندہ میرے حلقے میں اگر کسی انجینئرنے بطور کمیشن گاڈی، پلاٹ یا نقد رقم لیکر ناقص مٹیریل اور نامکمل اسکیموں پر سمجھوتہ کیا تو اپنا بوریہ بستر لپیٹ کر گروادر سے چلاجائے۔ مجھے کسی افسر، ٹھیکہ دار یا انجینئر نے نہیں بلکہ ستم زدہ عام غریب عام نے ووٹ دے کر اسمبلی بھیجا تاکہ ان کے وسائل کی حفاظت کرکے درست جگہ پر خرچ کرسکوں۔