کوئٹہ، بھتیجے کے قتل کا جرم ثابت، 2ملزمان کو سزائے موت
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فورکو ئٹہ جنا ب محمد اقبال خلجی نے بھتیجے کو قتل کر نے کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو جرم ثابت ہو نے پر سزائے مو ت سنا دی ہے ۔اس سلسلے میں پو لیس تھا نہ پشتون آباد میں درج مقدمہ نمبر62/2022 میں ملزمان عبدالظاہر اورمحمد اشرف پر سال 2022کے دوران اپنے بھتیجے خالد خان ولد پیر محمد کو قتل کر نے کا الزام عائد کیا گیا ہے گزشتہ روزمذکو رہ مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے ملزمان عبدالظاہراورمحمد اشرف پسران حاجی اللہ نظر کو زیر دفعہ 302کے تحت جرم ثابت ہو نے پرسزائے مو ت اور مقتول کے لواحقین کو 4/4لا کھ روپے ادا کر نےکی سزا سنا دی ہے مذکو رہ رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید 6/6ما ہ قید بھگتنا ہو گی ۔دونوں ملزمان کو سزا سنا ئے جا نے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔