پاپوا نیو گنی کیخلاف ٹی20 ورلڈ کپ میں یوگنڈا کی پہلی فتح


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں کھیلے جانیوالے ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے 9ویں میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹ سے شکست دے کر پہلی فتح اپنے نام کرلی ہے۔
امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میں گروپ سی کیے اس میچ میں یوگنڈا نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کو بیٹنگ کی دعوت دی، جن کے بلے باز یوگنڈا کے بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکے۔
پاپوانیوگنی کی پوری ٹیم آخری اوور کی پہلی بال پر آؤٹ ہوگئی جبکہ اسکور بورڈ پر رنز کی تعداد محض 77 تھی، اوپننگ بیٹر ٹونی اورا ایک اور اسد والا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
حری حری 15، لیگا سیاکا اور کیپلن ڈوریگا 12-12 جبکہ چارلس امینی، نارمن وانوا اور سیسی باؤ نے پانچ 5 رنز کی اننگ کھیلی۔
78 رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی اننگ کا آغاز بھی پاپوا نیو گنی سے مختلف نہیں تھا، اوپننگ بیٹر سائمن سیسازی ایک اور روجر مساکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹنے پر مجبور ہوئے۔
یوگنڈا کے بیٹر ریاضت علی شاہ نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 33 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموار کی۔
واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تین میچز کھیلے جا رہے ہیں، دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور عمان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
آج کے تیسرے میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم امریکا کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی، میچ پاکستانی مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔