ادکارہ صنم جنگ امریکا میں کیا کررہی ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صنم جنگ ایک معروف اور باصلاحیت ٹی وی میزبان، ماڈل اور اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں کامیابی اور شہرت سمیٹی۔
انہوں نے بطور وی جے میوزک چینل کے ذریعے شوبز کے سفر کا آغاز کیا، وہ اپنے ٹیلی ویژن پراجیکٹ دل مظفر کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔
صنم جنگ الوداع، میرے ہمدم میرے دوست اور محبت صبح کا ستارہ ہے، جیسے مقبول ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔ ان کے حالیہ کامیاب پراجیکٹس پیاری مونا اور دھوکا ہیں۔

صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست سید القسام جعفری سے شادی کی تھی، جو پیشے سے پائلٹ ہیں، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام الایا جعفری ہے۔
اداکارہ و ماڈل اس وقت اپنے شوہر کے ساتھ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں رہائش پزیر ہیں، جہاں وہ اکثر اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ پکنک مناتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی پول پارٹی کی خوبصورت تصاویر اور انسٹاگرام ریلز دوستوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
انہوں نے اپنی بیٹی الایا جعفری کے ہمراہ تیراکی کی تصاویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔