ورلڈ بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں میں ملازمت کے کیا مواقع ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی بینک کی مالی اعانت سے رواں ایک پروجیکٹ کے تحت جاری مختلف منصوبوں میں مختلف ماہرانہ عہدوں کے لیے ملازمت کے مواقع موجود ہیں، ان پوزیشن کا مقصد خطے میں انفرا اسٹرکچر اور کمیونٹی کی ترقی کو بڑھانا ہے . پروگرام اسپیشلسٹ (ہاؤسنگ/تعمیر نو) اسلام آباد میں ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبے کے لیے ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن یعنی تعمیر نو میں پروگرام کے ماہر کی ضرورت ہے .

مثالی امیدواروں کا سوشل سائنسز، پبلک/سوشل پالیسی، اربن پلاننگ، سول انجینئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن، یا متعلقہ شعبوں میں ماسٹرز یا بیچلر کی ڈگری کا حامل ہونا شرط ہے . مطلوبہ ڈگری کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سے چلنے والے منصوبوں میں مہارت اور سماجی تحفظ کی پالیسیوں کی ٹھوس سمجھ بوجھ اور ہاؤسنگ یا انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں 10 سال سے زائد کا تجربہ بھی درکار ہے . پروگرام اسپیشلسٹ (انفراسٹرکچر) یہ تنظیم اسلام آباد میں ایک اور پروجیکٹ کے لیے انفرا اسٹرکچر کے پروگرام کے ماہر کی خدمات بھی حاصل کر رہی ہے . اس عہدے کے لیے امیدواروں کا سول یا رورل انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی یا انفرا اسٹرکچر کی ترقی سمیت کمیونٹی کے تحت اٹھائے اقدامات میں 10 سال سے زائد تجربہ بھی درکار ہے . پروگرام اسپیشلسٹ (ہائیڈرومیٹ) مزید برآں، ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے اسلام آباد پروجیکٹ کے لیے ہائیڈرومیٹ میں پروگرام اسپیشلسٹ کی بھی ضرورت ہے، مثالی امیدواروں کے پاس میٹیورولوجی، ایٹموسفیرئک سائنسز، انوائرنمنٹل سائنسز، سوشل سائنسز، بزنس مینجمنٹ، اکنامکس، یا متعلقہ شعبوں میں ماسٹرز یا بیچلر کی ڈگری جو 16 سال کی تعلیم کے مساوی ہو لازمی ہے . تعلیمی قابلیت کے علاوہ تجربہ کی مد میں ہائیڈرومیٹ سروسز یا کلائمیٹ سائنس میں 5 سے 7 سال کا تجربہ بھی درکار ہے جبکہ ڈیٹا تجزیہ، پیش گوئی اور اس سے متعلقہ ماڈلنگ میں مہارت ایک فائدہ سمجھا جائے گا . ان آسامیوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی دلچسپی کا اظہار اور سی وی [email protected] پر بھیج سکتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں