کراچی میں گائے کی چہل قدمی اور پان کھانے کی ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی جہاں سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں وائرل ہو جاتی ہیں وہیں جانوروں کو دی جانے والی مختلف خوارکیں بھی سب کی توجہ سمیٹ لیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک گائے کو کراچی کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گائے ایک دکان کے سامنے آ کر رکتی ہے جہاں دکان میں موجود شخص اسے پان کھلاتا ہے جسے وہ مزے سے چباتی نظر آتی ہے۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کسی نے کہا کہ گائے بہت خوبصورت ہے تو کسی نے کہا کہ جانور کتنا مانوس سے اسے معلوم ہے کہ اس نے کہاں جانا ہے۔
محمد بلال لکھتے ہیں کہ انسان سے زیادہ جانور وفادار ہے جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس شخص نے جانور کو بہت پیار دیا ہو گا اس لیے جانور بھی اپنا راستہ نہیں بھولا۔

واضح رہے کہ عید قرباں قریب آتے ہی قربانی کے لیے جانور خریدنے جائیں تو مالک کی جانب سے بھی اکثریہی سننے کو ملتا ہے کہ انہوں نے اپنے مویشیوں کو دودھ، مکھن، بادام وغیرہ کھلا کر پالا ہے اس لیے وہ مہنگے داموں ہی فروخت کریں گے۔