وزیر اعلیٰ بلوچستا ن سرفرازبگٹی سے جمہوریہ کوریا کے سفیر مسٹر پارک کیجون کی ملاقات


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستا ن میر سرفرازبگٹی سے جہموریہ کوریا کے سفیر مسٹر پارک کیجون(Mr.Park Kijun) کی ملاقات۔سیاحت ، آئی ٹی ، لائیو اسٹاک سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کورین سرمایہ کاروں کو دورے کی دعوت و مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کورین سفیر کا مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک اور تعاون کے فروغ پر اتفاق۔اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے كها كه پاکستان اور کوریا کے درمیان مثالی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔بلوچستان کی طویل ساحلی پٹی ، فشریز ،لائیو اسٹاک منرل اینڈ مائینز اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔کورین سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سازگار ماحول اور مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔مستقبل کی قومی معیشت میں بلوچستان کا کلیدی کردار ہے ۔وزیر اعلٰی بلوچستان كا مزيد كهنا تھا كه بلوچستان سے 30 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے جاررہے ہیں۔کوریا کی جانب سے کوئٹہ میں آئی ٹی پارک کے منصوبے کو سراہتے ہیں۔جہموریہ کوریا کے سفیر مسٹر پارک کیجون(Mr.Park Kijun) کی سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ۔کورین سفیر پارک کیجون نے كها كه سیاحت ، آئی ٹی ، انفراسٹرکچر ، لائیو اسٹاک، فشریز سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے ، جس میں بلوچستان کا کلچر نہایت نمایاں اور منفرد ہے۔جمہوریہ کوریا صوبہ بلوچستان میں سیاحت اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے۔