مسافر کوچ پر گھات لگائے نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 جاں بحق 6 زخمی
پولیس نے ناکہ بندی کر کے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا
میانوالی (قدرت روزنامہ)کالا باغ میں عیسیٰ خیل کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقہ کلور شریف کے قریب مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق میانوالی عیسی خیل روڈ پرکلور شریف کے قریب مسافر کوچ پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
ریسکیو ٹیموں نے تین جاں بحق افراد کی میتوں اور چھ زخمی افراد کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ مقامی پولیس نے ناکہ بندی کر کے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔