علی امین گنڈاپورکےخلاف آڈیولیک کیس میں فردجرم کی تاریخ مقرر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آبادنےوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی جانب سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نےمنظور کرلی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم عائدکرنےکےلیے5جولائی کی تاریخ مقرر کر دی،وزیراعلیٰ کےپی کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت5 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔